10 فروری 2015 - 06:39
شامی وزیرخارجہ: اردن دہشتگردوں کو شام روانہ کئے جانے میں شریک ہے

شام کے وزیرخارجہ ولیدالمعلم نے مسلح دہشتگردوں کی تربیت کرکے انھیں شام روانہ کرنے میں بعض ملکوں کے ساتھ تعاون کرنے پر اردن پر کڑی تنقید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے پیر کے روز دمشق میں بیلاروس کے وزیرخارجہ "ولادیمیر ماکی" کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اردن بھی، اس اتحاد کا ایک حصہ ہے جو مشترکہ سرحدوں سے دہشتگردوں کو شام روانہ کرنے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے- انھوں نے کہا کہ اسکے باوجود کہ دمشق اس بات کو جانتا تھا کہ اردن، دہشتگردی کے خلاف مہم میں تعاون کے سلسلے میں آزادانہ فیصلے نہیں کرسکے گا مگر پھر بھی شام کو اردن سے ایسی تجویز ملی تھی- ولید المعلم نے کہا کہ اردن نے اگرچہ داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے مگر امریکہ، اردن میں جبہۃ النصرہ تکفیری گروہ سے وابستہ دہشتگردوں کو تربیت دے رہا ہے اور شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں اعلانیہ طور پر ان کے کیمپ بھی چل رہے ہیں- ولید المعلم نے نے شام میں فوجی مداخلت اور داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے خلاف مہم کے بہانے زمینی حملے کے بارے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام پوری طاقت سے اپنی ارضی سالمیت کا دفاع کرے گا اور کسی کو پنے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی نہیں کرنے کی ہرگز اجارت نہيں دے گا- ولید المعلم نے کہا کہ شام کو داعش کے خلاف جنگ کیلئے بیرونی برّی فوج کی کوئی ضرورت نہیں ہے اسلئے کہ شامی فوج، داعش کے خلاف موثر اقدامات کی پوری توانائی رکھتی ہے- انہوں نے اس کے ساتھ ہی دو ٹوک لفظوں کہا کہ دمشق چاہتا ہے کہ پڑوسی ملکوں سے دہشتگردوں کو شام بھیجے جانے کا سلسلہ بند کیا جائے-

.......

/169